بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: ڈینگی کے مزید 152 کیسز رپورٹ

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 152 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں جس کے بعد دارالحکومت میں ڈینگی کےکُل کیسز1801 ہوگئے۔

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں مزید 78 شہری ڈینگی سے متاثر ہوگئے، دیہی علاقوں میں 46 اور شہری علاقوں میں 32 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او ) ڈاکٹر زعیم ضیاء نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی مثبت کیسز کی شرح 59 فیصد ہے جہاں پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 152 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر زعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں 1161 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 640 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں ڈینگی کا ایک اور مریض انتقال کر گیا، جبکہ مزید 121 شہریوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈی ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ’ترلائی‘ ہے جہاں پر 563 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.