بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: پولی تھین بیگز پر دوبارہ پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

حکومت نے یکم مارچ سے اسلام آباد میں پولی تھین بیگز پر دوبارہ پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہےکہ پولی تھین بیگز سے متعلق فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر سال 55 ارب سے زائد پولی تھین بیگز استعمال کیے جاتے ہیں۔

واضح رہےکہ اس سے قبل بھی حکومت نے پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.