بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پانی کی سطح کم ہونے سے تربیلا میں پن بجلی کی پیداوار متاثر ہوگئی، واپڈا

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ریزروائر میں پانی کی سطح کم ہورہی ہے، پانی کی سطح کم ہونے سے تربیلا میں پن بجلی کی پیداوار متاثر ہوگئی۔

 ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا سے پن بجلی کی پیداوار1317 میگاواٹ ہے، غازی بروتھا سے1445 میگاواٹ پن بجلی پیدا ہو رہی ہے، جبکہ منگلا سے نیشنل گرڈ کو 839 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ گیس قیمت میں اضافہ ریونیو شارٹ فال اور ایل این جی سروس کی مد میں کیا جائے۔

واپڈا کا کہنا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈل پاور اسٹیشن 969 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے، واپڈا کے دیگر پن بجلی گھر نیشنل گرڈ کو 700 میگاواٹ بجلی مہیا کررہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ واپڈا کے پن بجلی گھروں سے مجموعی طورپر 5270 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، تربیلا ریزروائر میں پانی کی صورت حال بہتر ہونے پر پن بجلی کی پیداوار بڑھ جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.