آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر 3 ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
قاضی جمیل الرحمٰن نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسلام آباد پولیس کے 300 سے زائد افسر و جوان کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ پولیس کے 262 افسران و جوان کورونا کا شکار ہوئے اور 7 وباء سے شہید ہوئے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 112 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 131 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 272 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 10اعشاریہ 41 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 811 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ20 ہزار 823 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 99 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 17 لاکھ 88 ہزار 120 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 91 ہزار 547 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار360 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 7 لاکھ 11 ہزار 465 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.