بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود، بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بالائی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ کراچی میں ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.