بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں لڑکی کا قتل، جائے وقوع سے کیا کچھ ملا؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی کے قتل کی تحقیقات کے دوران پولیس نے جائے وقوع سے ملنے والے شواہد فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے۔

ذرائع کے مطابق موقع سے خون آلود چاقو، پستول، 100 سے زیادہ راؤنڈ اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق جائے واردات سے ایک آہنی کلپ بھی برآمد ہوا ہے۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)خاتون کی لاش ملی ،فائرنگ ،کرنٹ…

چاقو پر لگے خون اور مقتولہ کے خون کا سیمپل میچنگ کیلئے لیب بھجوا دیا گیا ہے۔

ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھی مقتولہ اور ملزم کے سیمپل بھجوا دیئے گئے ہیں۔

ملزم ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو گلا دباکر اور سرمیں گولی مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس نے مقتولہ اور ملزم کے والدین اور اس کے گھر کے 2 سیکیورٹی گارڈز کے بیانات بھی قلم بند کر لیئے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم کا برطانیہ میں بھی کرمنل ریکارڈ موجود ہے۔

برطانیہ میں ملزم کے کرمنل ریکارڈ کی چھان بین کی جا رہی ہے، ملزم جن ملکوں میں جا چکا ہے، وہاں سے بھی کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.