بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں عام شہریوں کو موڈرنا ویکسین لگے گی

وفاقی دارالحکومت میں موڈرنا ویکسین عام شہریوں کو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے کورونا وائرس سے بچاؤ کی امریکی موڈرنا ویکسین بیمار شہریوں اور بیرون ممالک جانے والوں کو لگائی جارہی تھی۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے موڈرنا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچی تھیں۔

وزارت صحت کے مطابق کوویکس نے پاکستان کو موڈرنا کورونا ویکسین بطور امداد دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.