مہنگائی سے ستائے اسلام آباد کے شہری سستی اشیاء کی تلاش میں ہفتہ وار بازار کا رخ کر رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اب ان کی پہنچ میں پھل اور سبزیاں ہی رہ گئے ہیں، حکومت سے کوئی امید باقی نہیں رہی۔
اسلام آباد کے سستے بازار میں شہری مہنگائی کی دہائی دیتے پائے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ذرائع آمدن محدود جبکہ خرچ ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈبل ہوتا جا رہا ہے، تنخواہ آتے ہی ختم ہو جاتی ہے اور باقی مہینہ نئی تنخواہ کے انتظار میں گزر جاتا ہے۔
دکاندار کہتے ہیں گزشتہ ہفتوں سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کچھ کمی ضرور آئی ہے لیکن ہر دن بڑھتی مہنگائی کاروبار میں خسارے کا باعث بن رہی ہے۔
Comments are closed.