بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد سیلاب: شرمیلا فاروقی کے حکومت پر طنز کے وار

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی تیز بارش کے بعد سیلابی صورتحال پر ڈھکے چھپے الفاظ میں وزیراعظم عمران خان پر طنز کے وار کیے۔ 

شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ’اب تو سمجھ آگئی ہوگی کہ جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔‘

پی پی رہنما کے اس طنزیہ ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ سال 2019 میں بارشوں کے دوران حیدر آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے بارش کے پانی پر بیان دیا تھا کہ ہمیں یہ چیز سمجھنا ہوگی کے جب بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے، جب زیادہ بارش آتی ہو تو زیادہ پانی آتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اسلام آباد کے سیلابی ریلے کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کردیے۔

بلاول بھٹو کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا اور اس کے بعد سے ہی یہ جملہ زبان زد عام و خاص ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث جڑواں شہروں کے کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے، مکانات میں پانی داخل ہوگیا، سیکٹر ای الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مون سون کی تیز بارشوں کے دوران شہریوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے۔

اسلام آباد میں مسلسل بارش اور بادل کے پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے نتیجے میں ایک بچہ اور ماں جاں بحق ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.