بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد بارش، عارف علوی بھی اپنی کشتی کیساتھ تیار

صدرِ مملکت عارف علوی کا اسلام آباد میں تیز بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پر کہنا ہے کہ انتظامیہ کو اگر ضرورت پڑے تو وہ بھی اپنی کشتی کے ساتھ تیار ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی تیز بارش کے بعد سیلابی صورتحال پر وزیراعظم پر طنزیہ وار کیا ہے۔

عارف علوی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر 2017 کی کشتی میں سوار اسلام آباد میں سیلاب کی نگرانی کرتے ایک تصویر شیئر کی، 2017 میں وہ ایک ایم این اے تھے۔

عارف علوی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’اسلام آباد بالکل کراچی اور پاکستان کے دوسرے تمام خوبصورت شہروں کی طرح میرا اپنا شہر ہے۔‘

انہوں نے  یہ بھی کہا کہ اسلام آباد کی انتظامیہ یقیناً اپنا کام بخوبی سر انجام دے رہی ہے، لیکن اگر ضرورت پڑے تو میں بھی اپنی کشتی کے ساتھ تیار ہوں۔

اسلام آباد میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال پر انتظامیہ کے متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث جڑواں شہروں کے کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی تھی، مکانات میں پانی داخل ہوگیا تھا، سیکٹر ای الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بھی بہہ گئی تھیں۔

اسلام آباد میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال پر انتظامیہ کے متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں۔

اسلام آباد میں مسلسل بارش اور بادل کے پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے گھروں میں پانی داخل ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک بچہ اور ماں جاں بحق ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.