وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس لیڈی کانسٹیبل اقرا نذیر کے مبینہ قتل کیس میں ایس پی عارف شاہ سمیت تین ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی گئی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج ظفر عباس سپرا نے خاتون پولیس کانسٹیبل کے مبینہ قتل کیس کی درخواستوں پر سماعت کی۔
کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان ہیڈ کانسٹیبل افتخار اور محمد علی کی بھی عبوری ضمانت منسوخ کردی، جبکہ ملزم کے بیٹے عاطف شاہ کی ضمانت 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی گئی۔
ملزم ایس پی عارف شاہ اور ملزمان افتخار اور محمد علی مفرور ہیں، ملزمان نے لیڈی کانسٹیبل کے قتل کے الزام پر عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔
ایس پی عارف شاہ سمیت تینوں ملزمان آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں لیڈی پولیس کانسٹیبل کی پر اسرار موت کا واقعہ 18 مارچ کو پیش آیا تھا۔
Comments are closed.