بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد ایئرپورٹ پر گراؤنڈ عملے کی سستی، مسافر جہاز میں محصور

کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کے گراؤنڈ عملے کی سست روی کے سبب مسافر جہاز میں محصور ہوگئے، مسافروں میں سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور فاروق ایچ نائیک بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 کے مسافر 50 منٹ طیارے میں محصور رہے، گراؤنڈ عملے کی سست روی کے سبب طیارے میں بروقت سیڑھی نہیں لگائی جاسکی ۔

اس موقع پر طیارے کا اے سی بھی بند کردیا گیا ،گرمی اور گھٹن سے مسافروں کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد مسافروں نے طیارے میں احتجاج کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پرواز میں پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی اور فاروق ایچ نائیک بھی موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.