بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش، بیشتر علاقوں کی بجلی بند

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے ساتھ ہی بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔

شہر قائد میں بارش شروع ہوتے ہی نارتھ ناظم آباد، ملیر، جامعہ ملیہ، گلشن اقبال، گلستان جوہر کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے بجلی بند ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جن کا جائزہ لے رہے ہیں،جلد ہی صحیح صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب گلشن حدید، لانڈھی ، ایئرپورٹ اور ملیر کے علاقے رفاع عام میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

نیو کراچی، صفورا چورنگی اور اطراف کے علاقوں سمیت گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، صدر، گادڑن ، کیماڑی کے علاقوں سے ہلکی بارش کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.