بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان طالبان کا قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر قبضہ

افغان طالبان نے قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر قبضہ کر لیا، ویڈیو میں مسلح طالبان قونصل خانے کے مختلف حصوں میں جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

قندھار پر قبضے کے لیے افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

بھارت کے ایک طرف طالبان سے مزاکرات دوسری طرف افغان فوج کواسلحہ دینا بھی جاری ہے ، جس پر تجزیہ کاروں نےسوالات اٹھا دیئے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے باعث بھارت کی پریشانی بڑھ گئی ہے اور بھارتی سفارتکاروں کا افغانستان سے انخلا جاری ہے، جس کی بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق بھی کردی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی عملے اور مبینہ را ایجنٹوں کو نکالنے کے لیے آئے جہاز میں افغان فوج کے لیے اسلحہ بھی لایا گیا۔

بھارت کی جانب سے ایک طرف طالبان سے مزاکرات جبکہ دوسری طرف افغان فوج کو اسلحہ دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس پر تجزیہ کاروں نے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

کابل اور قندھار ایئرپورٹ پر بھارتی فضائیہ کے سی17 کارگو طیاروں کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔

کابل اور قندھار ایئرپورٹ پر بھارتی جہازوں سے سامان اتارتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.