بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: اسٹرازنیکا ختم، ماس ویکسینیشن سینٹر بند

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی اسٹرازنیکا ویکسین ختم ہونے کے بعد ماس ویکسی نیشن سینٹر بند کر دیا گیا۔

ضلعی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسلام آباد میں اسٹرازنیکا ویکسین ختم ہو گئی ہے، ایف نائن پارک ڈرائیو وے میں ویکسی نیشن کا عمل جاری، جہاں چائنیز ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 29 لاکھ 85 ہزار 685 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 39 لاکھ 62 ہزار 914 ہو گئیں۔

حکام ضلعی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈرائیو وے میں سائنو ویک، کین سائنو اور سائنو فام ویکسین لگائی جا رہی ہے، سائنو فام ویکسین کی کمی ہے، یہ صرف دوسری ڈوز والوں کے لیے دستیاب ہے۔

ضلعی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد کے اکثر ویکسی نیشن مراکز میں پہلی ڈوز صرف سائنو ویک کی دستیاب ہے، کوشش ہے کہ ماس ویکسی نیشن سینٹر میں آج ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جا سکے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 37 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 836 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 2 فیصد رہی۔

حکام ضلعی محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوسرے شہروں سے لوگ یہاں آ گئے جس سے رش بڑھا، بیرونِ ممالک جانے والوں نے 3 دن دھکم پیل اور احتجاج کیا ہے۔

دوسری جانب وزراتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین اسٹرازنیکا رواں ہفتے کے آخر تک پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.