اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما راجا بشارت کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔
چیف جسٹس عدالت عالیہ اسلام آباد جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی اور کہا کہ ایسا کوئی قانون ہی موجود نہیں کہ ایف آئی آر سے متعلق پیشگی معلومات دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کیس میں بھی اسی طرح کا معاملہ زیر بحث آیا، بھارت میں بھی ایسا کوئی قانون موجود نہیں لیکن وہ کچھ اصلاحات کر رہے ہیں۔
جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ بھارت میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو نوٹس جاری کر رہے ہیں، پھر یہ دیکھ لیتے ہیں، کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
Comments are closed.