اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہائی پروفائل کیسز سمیت دفتری اوقات کے علاوہ سنے گئے کیسز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ارجنٹ کیسز کی دفتری اوقات کے بعد سماعت کے لیے 2019 اور 2022 میں نوٹیفکیشن جاری ہوئے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق سال 2018ء سے اب تک 759 کیس دفتری اوقات کے علاوہ سنے گئے۔
سال 2018 میں 137 کیس، 2019 میں 139جبکہ 2020 میں 138کیس سنے گئے۔
ذرائع کے مطابق سال2021ء میں 180 مقدمات جبکہ 2022 میں 165 کیسز کی دفتری اوقات کے بعد سماعت کی گئی۔
ماضی میں نواز شریف، عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت دیگر سیاسی کیس بھی سنے گئے۔
جھگی والوں سمیت دیگر عام سائلین کے کیسز کی سماعت بھی دفتری اوقات کے علاوہ ہوئی۔
نواز شریف کیس کی ہفتے کے روز سماعت پر ایک سیاسی جماعت اور مخصوص صحافیوں نے تنقید کی تھی۔
ماضی میں عمران خان نے تاخیر سے عدالت کھلنے پر بھی جلسوں میں اعتراض اٹھایا تھا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے لیے عید کی چھٹی کے روز عدالت کھولی گئی اور عمران خان کو جج دھمکی کیس میں اتوار کے روز حفاظتی ضمانت دی گئی تھی۔
Comments are closed.