بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان سے دور کیوں رہنا چاہیئے، مریم نواز نے بتادیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے عوام کو چیئرمین عمران خان سے دور رہنے کی وجہ بتائی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر عام و خاص کی جانب سے عید میلا النبی ؐ مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا۔

اس خاص دن کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی اسلام آباد میں بین الاقوامی سیرت کانفرنسﷺ سے خطاب کیا۔

اس دوران عمران خان کا انصاف کی اہمیت بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ جو امیر ممالک ہیں وہاں قانون کی حکمرانی ہے، معاشرے میں عدل و انصاف کی وجہ سے خوشحالی آتی ہے، وسائل کم ہونے کے باوجود اگر انصاف ہو تو ملک ترقی کرتا ہے۔

اِن کا کہنا تھا کہ مدینہ میں پہلے عدل و انصاف آیا اور پھر خوشحالی آئی، برطانیہ میں شہزادے کا ٹریفک اہلکار نے چالان کر دیا، برطانوی وزیراعظم کو کورونا وائرس قانون پر عمل نہ کرنے پر نکال دیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ اللّٰہ کا فرمان ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے رہو اور برائی سے دور رہو۔

عمران خان کے اس ویڈیو بیان کو مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ  ٹوئٹر پر ری ٹوئٹ کیا۔

مریم نواز نے عمران خان کو برائی سے تشبیہ دیتے ہوئے اپنے کیپشن میں لکھا کہ ’اسی لیےتمُ سے دور رہنا چاہیے۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.