بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈالر کی قدر میں کمی آج بھی جاری

امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سفر مسلسل جاری ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اپنی کھوئی ہوئی قدر بحال کر رہا ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 42 پیسے سستا ہونے کے بعد 218 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب روپیہ اوپر اور ڈالر نیچے جا رہا ہے، پاکستانی عوام سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے، اپٹما کے ساتھ گزشتہ روز معاملات طے پا گئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 346 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42431 پر آ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.