بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: ڈاکوؤں نے بینک سے رقم نکلوانے والے شہری کو لوٹ لیا

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ڈاکوؤں نے بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری کو لوٹ لیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو مل گئی ہے۔

پولیس کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے شہری کو روک کر اُس سے بیگ چھین لیا، جس میں 1 لاکھ 87 ہزار روپے تھے۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیو میں ڈاکوؤں کے چہرے صاف نظر آرہے ہیں، مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.