بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بچے کی’کوبرا‘ کو پکڑنے کی حیران کُن ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر موجود بچہ خطرناک کوبرا کو پکڑنے کی کوشش کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن لڑکا کوبرا سے بچتے ہوئے اسے پکڑ رہا ہے اور ایک موقع پر وہ اسے دُم سے پکڑ بھی لیتا ہے، آخر میں وہ اسے سر سے پکڑ کر اس پر قابو پالیتا ہے۔

ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کوبرا سانپوں میں سب سے زہریلا ہوتا ہے اس کا زہر ایک وقت میں کئی افراد کی جان لے سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.