پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آج شام آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر بابر نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ مون سون کا آغاز جون کے آخر سے ہوگا، پنجاب کے شمالی علاقوں میں مون سون کی زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر بابر کے مطابق ملک میں آنے والے دنوں میں بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون سے متعلق اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے مطابق پاکستان میں رواں سال مون سون جون کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان میں 27 سے 30 جون کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔
Comments are closed.