عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے متفقہ الیکشن ایکٹ بنانے کا مطالبہ کردیا۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آزاد اور شفاف انتخابات، عوام کے ووٹ کو محفوظ کرنے کے لیے متفقہ الیکشن ایکٹ ناگزیر ہے۔
اے این پی سربراہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور ووٹرز کی تجاویز کی روشنی میں متفقہ الیکشن ایکٹ بنایا جائے۔
اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے توقع ہے کہ اجتماعی دانش اور مقبول انتخابی قوانین بنائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے قوانین بنائے جائیں جس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق اور خوش ہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لیے الیکشن کمیشن کو سنجیدگی سے کام کرنا چاہیے۔
Comments are closed.