farm girl hookup coyote hookup hookup Monmouth Junction NJ dailydot hookup app gay clubs for hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

25 مئی کو تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، شفقت محمود

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہا ہے کہ 25 مئی کے دن کو تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ 

اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ڈی سی، ڈی آئی جی آپریشنز اور دیگر افسران شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں۔

راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کے خلاف بھی مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نہتے کارکنوں، فیملیز پر تشدد، شیلنگ کے باوجود پارٹی رہنماؤں پر مقدمات قابل مذمت ہیں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مسرت چیمہ، جمشید اقبال چیمہ، زبیر نیازی، حسان نیازی پر مقدمات بدترین انتقامی کارروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ، پولیس افسران سیاست سے لاتعلق رہیں، انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں۔

صدر پی ٹی آئی پنجاب کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کی ایما پر ن لیگ کے گلو بٹوں، غنڈوں نے نہتے کارکنوں پر بدترین تشدد کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.