ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ان کے ملک کو نشانہ بناتے ہوئے کوئی بھی اقدام کیا تو وہ اسے چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ایرانی فوج کے قومی دن کی تقریب سے خطاب میں صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اگر اسرائیل نے ایرانی عوام کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھایا تو ہماری مسلح افواج اسے چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔
چند دن قبل صدر رئیسی نے ہمسایہ ملک عراق کو اپنی سرزمین ایران مخالف کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے پر خبردار کیا تھا۔
Comments are closed.