جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی: فلسطینی سڑکوں پر اجتماعی قبریں بنانے پر مجبور

اسرائیلی فوج نے آج بھی غزہ پر آگ و آہن کی بارش جاری رکھی، خان یونس، رفح، بیت لاھیا پر بمباری سے کئی فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 7 اکتوبر سے اب تک شہداء کی تعداد 18 ہزار کے قریب پہنچ گئی، جبالیا پناہ گزین کیمپ میں شہداء کو سپردِ خاک کرنے کی جگہ بھی نہ رہی، تباہ شدہ بازاروں اور سڑکوں پر اجتماعی قبریں بنا دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی قرون وسطیٰ کی عمری مسجد کو بمباری سے شہید کردیا۔

دوسری جانب حماس اور اسلامک جہاد نے راکٹوں اور مارٹر گولوں کے حملوں سے قابض فورسز کی کئی بکتر بند گاڑیوں، ٹینکوں کو تباہ کر دیا، جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

حماس کے حملوں میں 2 ہزار سے زیادہ اسرائیلی فوجی معذور ہوگئے۔

اسرائیلی اخبار نے انکشاف  کیا کہ 5 ہزار سے زیادہ زخمی اسرائیلی فوجی اسپتال لائے گئے جن میں 58 فیصد شدید زخمی ہیں، اسرائیلی فوج اب تک 425 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.