غزہ کے الاہلی اسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر حماس کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اسرائیل کی حمایت میں اندھی جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کی حدیں بھی پار کرلی ہیں، اسرائیلی فو ج نے غزہ میں زخمیوں سے بھرے اسپتال پر بمباری کردی جس سے زخمی بچوں اور خواتین سمیت 500 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ سیکڑوں شدید زخمی ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 13 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ کے اسپتال پر بمباری پر اسرائیل کے موقف کی تائید کرتے ہوئے بمباری سے 500 افراد کے قتل عام کی ذمہ داری بھی فلسطینیوں پر ڈال دی ہے۔
امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ دھماکا اسرائیل نے نہیں دوسری جانب سے کیا گیا ہے۔
Comments are closed.