مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق صہیونی فوجی نے مقبوضہ شہر ناصرہ میں 33 سالہ ادہم فواد کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد مقبوضہ شہر طمرہ میں احمد حجازی نامی نوجوان کو شہید کیا۔ احمد حجازی یونیورسٹی کاطالب علم تھا اور اس کی والدہ ام جبر مسجدا قصیٰ کی پہرے دار خواتین میں شامل ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ 2نقاب پوشوں نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے ردعمل میں صہیونی اہل کاروں نے اندھادھند فائرنگ کی۔
The post اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید‘ 2زخمی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.