پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے اعتراف کیا ہے کہ ہمارے دور حکومت میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار تھا۔
ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ان کی حکومت میں گورننس کے معاملات میں اسٹیبلشمنٹ کی بالکل انوالومنٹ تھی اور یہ ہونی بھی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک حکومت بنانے کی بات ہے، اس کا انہوں نے صرف سنا ہے، وہ خود اس عمل میں براہ راست شامل نہیں تھے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ہماری حکومت کو پارلیمان میں ووٹ پورے کروانے کے لیے بھی اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ حاصل تھی۔
Comments are closed.