مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعفیٰ دیں، ضمنی انتخابات کرادیئے جائیں گے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوجائے گا، استعفیٰ دینا ہے تو استعفیٰ دینے کا کچھ طریقہ ہوتا ہے، وہ اپنائیں۔
مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پونے چار سال یہ لوگ تقریریں اور سیاسی انتقام ہی لیتے رہے، خدارا ملک کے حالات ٹھیک کرنے دیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا پرانی حکومت سے متعلق کہنا تھا کہ ہم انتقام نہیں لیں گے، لیکن حساب ضرور لیں گے۔
مریم نواز پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں کی گیلری میں پہنچیں، اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے ملک کی جان اس نالائق ترین حکومت سے چھوٹ گئی، ایل این جی، بلین سونامی ٹری، ادویات سمیت تمام اسکینڈل میں انتقام نہیں حساب ضرور ہوگا۔
Comments are closed.