اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسامہ ستی قتل کیس میں گرفتار پولیس اہلکار مدثر مختار کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کا فیصلہ سنایا ، 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض گرفتار پولیس اہلکار مدثر مختار کی ضمانت منظور کی اور فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ جنوری میں اسامہ ستی نامی طالبعلم پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا، کیس میں 4 پولیس اہلکار تاحال اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ سیشن کورٹ بھیج دیا تھا، جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف ٹرائل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جاری ہے۔
Comments are closed.