اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے طالب علم اسامہ ستّی کے قتل کے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج کر دیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
اے ٹی سی میں ملزمان کی جانب سے ایف آئی آر سے دہشت گردی کی دفعات حذف کرنے کی درخواست منظور کی گئی جبکہ عدالت نے ایک ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔
عدالت نے کیس ٹرائل کے لیے ضلع کچہری بھیج دیا۔
مدعی مقدمہ کے وکیل راجہ فیصل یونس نے فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا کہہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ تک بھی جانا پڑا تو جائیں گے کیونکہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
واضح رہے کہ ملزمان پولیس اہلکاروں پر طالبعلم اسامہ ستی کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
Comments are closed.