تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی نے جہانگیر ترین کے حق میں بیان بازی شروع کردی۔
لاہور میں جہانگیر ترین کے عشائیے میں شریک رکن پنجاب اسمبلی نعمان لنگڑیاں اور زوار وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں، ان کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔
نعمان لنگڑیال اور زوار وڑائچ نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، صرف اُن ہی کے خلاف کیسز بنائے جارہے ہیں۔
اراکان پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان میں کم از کم 80 شوگر ملیں ہیں، ہمارا موقف ہے کہ سب کے خلاف یکساں کارروائی ہونی چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم سب یہاں جہانگیر ترین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں۔
نعمان لنگڑیال اور زوار وڑائچ نے یہ بھی کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کریں گے اور ان سے درخواست کریں گے جہانگیر ترین کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔
Comments are closed.