بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ارشد ندیم کی قوم سے دعاؤں کی اپیل

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی جانب سے کامیابی حاصل کرنے کے لیے قوم  سے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔

ارشد ندیم  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 4 اگست کو میرا جیولن تھرو کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے، میری اچھی تھرو کے لیے دعا کریں تاکہ فائنل میں پہنچوں۔

پاکستان کے آدھے ایتھلیٹس ٹوکیو اولمپکس سے باہر…

ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ٹوکیو میں انٹرنیشنل ایتھلیٹس کے ساتھ ٹریننگ کا موقع ملا ہے، ٹوکیو اولمپکس کے جیولن تھرو ایونٹ کے لیے بھر پور تیاری کر رہا ہوں۔

شاہ حسین شاہ کی ٹوکیو اولمپکس میں مصر کے رمضان درویش کے ساتھ پہلی فائٹ تھی۔

دوسری جانب ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کی ٹریننگ شاندار طریقے سے جاری ہے، امید ہے ٹوکیو اولمپکس میں اپنی بہترین پرفارمنس دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.