ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی جانب سے کامیابی حاصل کرنے کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔
ارشد ندیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 4 اگست کو میرا جیولن تھرو کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے، میری اچھی تھرو کے لیے دعا کریں تاکہ فائنل میں پہنچوں۔
ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ٹوکیو میں انٹرنیشنل ایتھلیٹس کے ساتھ ٹریننگ کا موقع ملا ہے، ٹوکیو اولمپکس کے جیولن تھرو ایونٹ کے لیے بھر پور تیاری کر رہا ہوں۔
دوسری جانب ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کی ٹریننگ شاندار طریقے سے جاری ہے، امید ہے ٹوکیو اولمپکس میں اپنی بہترین پرفارمنس دیں گے۔
Comments are closed.