جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس 9 مئی کو سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں کینیا میں مارے جانیوالے سینئر صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس 9 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

عدالت نے اٹارنی جنرل، جے آئی ٹی ، سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری کر دیے۔

5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا،بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر اسپیشل جے آئی ٹی کو پاکستان کے اندر تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.