بدھ 27؍ربیع الثانی 1444ھ23؍نومبر 2022ء

ارجنٹینا کیخلاف تاریخی کامیابی، سعودی عرب میں کل کی چھٹی کا اعلان

فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹینا کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر سعودی عرب میں کل چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی جانب سے چھٹی کا اعلان کیا گیا۔ 

رپورٹس میں بتایا گیا کہ قومی ٹیم کی فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹینا کے خلاف کامیابی کے بعد شاہ سلمان کی ہدایت پر بدھ کو تمام ملازمین اور طلبہ کے لیے سعودی عرب میں جشن کیلئے تعطیل ہوگی۔ 

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ سی میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

ورلڈکپ کے اس اہم میچ میں سعودی عرب کی فتح کا اسکور 1-2 رہا۔ سعودی عرب کی جانب سے صالح الشہری سالم محمد الدوسری نے ایک، ایک گول کیا جبکہ ارجنٹینا کی جانب سے واحد گول لائیونل میسی نے کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.