وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف سندھ کے اراکین اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی نے سندھ حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔
اراکین اسمبلی نے کہا کہ عمر کوٹ میں ضمنی الیکشن کے دوران ہمارے نمائندے اور لوگوں کو تنگ کیا گیا۔
پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے کہا کہ اندرون سندھ پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، عمر کوٹ کا الیکشن ہارنے کی وجہ سندھ حکومت کے وسائل اور پولیس کا سیاسی استعمال ہے۔
اراکین اسمبلی نے کہا کہ ہمارے حلقوں میں بھی ہمیں پریشان کیا جارہا ہے۔
وزیر اعظم نے اراکین اسمبلی کی شکایات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.