ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکھر نے مریم نواز کو 10 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اداروں کی تضحیک کے الزام میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
مقامی عدالت نے ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔
عدالت نے ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن، ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم اور ایس ایس پی سکھر کو بھی طلب کیا ہے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی سکھر کے ضلعی صدر ظہیر بابر نے مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کروانے کےلیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے جلسے میں تقریر کے دوران اداروں کے خلاف بات کی اور عوام کو اداروں کے خلاف اور بغاوت پر اُکسانے کی کوشش کی۔
Comments are closed.