پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات سے روکنے کی اپیل پر 18 جولائی کی سماعت کا تحریری فیصلہ سامنے آگیا۔
سپریم کورٹ نے 18 جولائی کی چیمبر اپیل پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا اور رجسٹرار آفس کے قانونی اعتراضات کالعدم قرار دے دیے۔
عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ کے درخواست گزار کو انتظامی اعتراضات 2 ہفتوں میں دور کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ درخواست انتظامی اعتراضات دور ہونے کے بعد سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کا کام انتظامی امور دیکھنا ہے، اپیلوں اور درخواستوں سے متعلق قانونی معاملات دیکھنا عدالت کا اختیار ہے۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں مزید کہا کہ آئین کے مطابق رجسٹرار عدالتی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا، رولز کے مطابق رجسٹرار درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ نہیں کرسکتا، آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر درخواست پر رجسٹرار فیصلہ نہیں دے سکتا۔
Comments are closed.