بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اداروں پر سوالات اٹھانا ن لیگ کا پرانا طریقہ ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ اداروں پر سوالات اٹھانا ن لیگ کا پرانا طریقہ ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ ان کا طریقہ یہی ہے کہ اداروں پر سوالیہ نشان لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر بنی گالا کی منی ٹریل دینے کا معاملہ ختم ہوچکا، نواز شریف پر بھی یہی کیس تھا لیکن ثبوت نہیں دیے جاریے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ ملک چلاسکیں، قرض لینا پڑتا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نواز شریف پر بھی یہی کیس تھا لیکن انہوں نے کوئی ثبوت نہیں دیا، عدالتی ایشوز کو سیاست میں گھسیٹا جاتا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ایسی اسموک اسکرین لائی جاتی ہے کہ حقائق سامنے نہ آئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.