بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فضا میں اُڑتے اجسام سے متعلق امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ مایوس کن قرار

امریکا نے حساس علاقوں کی فضا میں اُڑتے نامعلوم اجسام کی تحقیقات کے لیے فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی زیر نگرانی نئے گروپ کا اعلان کردیا۔

یہ اقدام امریکی حکومت کی جون میں ایک رپورٹ کے اجراء کے بعد کیا گیا، رپورٹ امریکی پائلٹوں کی جانب سے فوجی تنصیبات کے ارد گرد فضا میں 143 مشکوک اشیاء دیکھنے پر وضاحت فراہم کرنے میں ناکام رہی۔

امریکی انٹیلی جنس حکام نے اِس رپورٹ پر مایوسی کا اظہار کیا، حکام کے مطابق نامعلوم اجسام سے متعلق رپورٹ میں مزید تحقیقات کی ضرورت تھی۔

امریکی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی زیر نگرانی نیا گروپ بنادیا گیا ہے، یہ گروپ مخصوص فضائی حدود، فوجی آپریشن کے علاقے، فائرنگ کی حدود اور قومی سلامتی سے متعلق مقامات پر نظر رکھے گا۔

نیا گروپ فوجی پروازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنے کی کوشش بھی کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.