بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈینگی پر حکومتی ڈیٹا ناقابل اعتبار ہے، حمزہ شہباز

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس سے متعلق حکومتی ڈیٹا ناقابل اعتبار ہے۔

ڈینگی سے ہونے والی اموات سے متعلق بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک کو مہنگائی، غربت کے ساتھ ڈینگی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نےکہا کہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 24 ہزار سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، صوبے میں 127 افراد ڈینگی کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصل تصویر اس سے کہیں بھیانک ہے، حکومتی ڈیٹا ناقابل اعتبار ہے، ڈینگی کنٹرول کرنے کےلیے بروقت اسپرے نہیں کرایا گیا۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ڈینگی وائرس کے دوران ادویات بلیک میں بکتی رہیں اور سستا ٹیسٹ مہیا نہیں کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ اعلیٰ عدلیہ فی الفور نااہلی اور بدانتظامی کا نوٹس لے اور مجرمانہ غفلت کے مرتکب افراد سےجواب طلبی کرنی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.