بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اتوار سے منگل تک اکثر علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل تک ملک کے اکثر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شب پاکستان میں داخل ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار کو بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائے گا، جس کے زیر اثر کوئٹہ، ژوب، سبی، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، ایبٹ آباد، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، بھکر، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، سیالکوٹ، اور جھنگ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، قصور اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور قصور میں بدھ کے روز بھی بارش کا امکان ہے۔

پیر اور منگل کو کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ 23 مارچ کی صبح بھی لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں سرد اور گرم ہوتے علاقوں میں موسم پھر کروٹ بدلے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.