وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ سے کہا ہے کہ سندھ میں اب تحریک انصاف کی حکومت کبھی نہیں آئے گی۔
ہالہ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ سے ناانصافی کررہی ہے،صوبے کےعوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ سے کہا کہ اب سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت کبھی نہیں آئے گی جبکہ عمران خان کو ملک پر مسلط کیاگیا ہے۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ مجھے نااہل کروانے والےخود ملک سے فرار ہوجائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مجھ پر جھوٹ مقدمات درج کرانے کے لیے پوری کوشش کی جارہی ہے۔
Comments are closed.