چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب عوامی احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ چل پڑا ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے خاتمے پر ہی عوام چین سے بیٹھیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، اس حوالے سے بلاول ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت جنوبی پنجاب کے ایگزیکٹیوز کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لیے دعا کی گئی، جبکہ جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کوفعال بنانے سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں پارٹی چیئرمین کو 27 فروری کے لانگ مارچ کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 27 فروری کا مارچ پیپلز پارٹی کے احتجاج کا تسلسل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پارلیمان میں حکومت کے خلاف مؤثر اپوزیشن کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب عوامی احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ چل پڑا ہے، اور پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر ہی عوام چین سے بیٹھیں گے۔
Comments are closed.