جمعہ 19؍ربیع الاول 1445ھ6؍اکتوبر 2023ء

اب تک کی اپنی پرفارمنس سے کافی خوش ہوں، سعود شکیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کا کہنا ہے کہ میرے کیرئیر کے ابتدا میں اچھی پرفارمنس کافی اہم ہے، اب تک کی اپنی پرفارمنس سے کافی خوش ہوں۔

بھارتی شہر حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ  شروع میں بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا، کبھی ٹاپ آرڈر نہیں پرفارم کرتا تو ہماری ذمہ داری ہے بڑا اسکور کریں، اوپننگ سے متعلق پاکستان ٹیم کو کوئی پریشانی نہیں،  میرا پلان یہی تھا اٹیک کرنا ہے، رضوان کو لمبی اننگز کھیلنی تھی۔

سعود شکیل نے کہا کہ نیدر لینڈز کے بولرز کو ٹارگیٹ کر کے ان پر اٹیک کیا،  ٹیسٹ کرکٹ سب سے مشکل فارمیٹ ہے، وہاں پرفارم کرکے اعتماد ملتا ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارم کرکے اعتماد بلند ہوا تھا، اپنی وائٹ بال کرکٹ پر بھی فوکس کر رہا تھا۔

کرکٹر سعود شکیل نے مزید کہا کہ احساس تھا میری جگہ پانچویں یا چھٹی پوزیشن پر ہی ہوگی، اس حساب سے تیاری کی، حیدرآباد اور چنئی کی وکٹوں پر ابتدا میں اسپنرز کو مدد ملتی ہے، سب سےاہم بات میرے لیے اپنا مائنڈ سیٹ ون ڈے کیلئے تبدیل کرنا تھا،  ماضی میں زیادہ چانسز نہیں لیتا تھا، گراؤنڈ شاٹس کھیلتا تھا۔

سعود شکیل نے کہا کہ کھیل میں بہتری لانے کیلئے جارحانہ شاٹس کھیلنا شروع کیے، میرے  لیے اچھی بات یہ ہے کہ میں بھارت کی وکٹوں پر کھیل رہا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.