کیلیفورنیا: اب اسمارٹ فون کے صارفین کے لیے سائنسی میدانوں سے یہ اچھی خبر آئی ہے کہ صحت و تندرستی کا اندازہ لگانے والی دو اہم علامتیں دل کی دھڑکن اور سانس کی رفتار کو اب اسمارٹ فون کے ذریعے بھی جانچا جاسکے گا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیٹ کے سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے سرچ انجن گوگل سرچ انجن نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ماہ ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا جو آپ کے دل کی دھڑکن اور نبض کی رفتار بتائے گا اور یہ فیچر پکسل فون کے لیے گوگل فٹ ایپ میں دستیاب ہوں گے۔
اس نئی ٹیکنالوجی میں دل کی دھڑکن اور نبض کی رفتار جاننے کے لیے اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ استعمال کرنا ہوگا اور گوگل موبائل فون پر یہ بھی بتائے گا کہ آپ نے ایک منٹ میں کتنی بار سانس لیا ہے۔
ماہرین کے مطابق دل کی دھڑکن دیکھنے کے لیے اسمارٹ فون کا کیمرہ آپ کی انگلیوں پر ہونے والے تبدیلیوں کا پتا لگائے گا اور اسی سے دل رفتار معلوم ہو سکے گی تاہم گوگل کا یہ بھی کہنا ہے کہ طبی مسائل کی تشخیص کے لیے اسے استعمال نہ کیا جائے۔
نئی ٹیکنالوجی کے تحت ‘گوگل فٹ’ آپ کو اپنے اسمارٹ فون کیمرے کا استعمال کر کے دل کی شرح اور سانس کی شرح پیمائش کرنے کی اجازت دے گا جبکہ دل کی دھڑکن دیکھنے کے لیے اسمارٹ فون کیمرا آپ کی انگلیوں پر ہونے والی تبدیلیوں کا پتا لگاتا ہے اس وقت جب آپ کے دل سے تازہ آکسیجینیٹڈ خون بہتا ہوا آپ کے جسم سے گزرتا ہے۔
گوگل کے اعلان کے مطابق یہ سروس بتدریج تمام اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے فونز پر فراہم کردی جائے گی تاہم فی الحال گوگل کے پکسل اسمارٹ فون پر ہی یہ سروس شروع میں دستیاب ہوگی۔
واضح رہے نبض کی رفتار دیکھنے کے لیےآپ کو اپنے سر اور جسم کے اوپری حصے کو اسمارٹ فون کے فرنٹ کیمرا کے سامنے رکھ کر سانس لینا پڑے گا جبکہ دل کی دھڑکن جاننے کے لیے اپنی انگلی عقبی کیمرا کے لینس پر رکھنی ہوگی۔
The post اب اسمارٹ فون بتائے دل کی دھڑکن اور نبض کی رفتار appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.