ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے وزیرخارجہ جواد ظریف کی پاسداران انقلاب پر تنقید کی آڈیو پر شدید تنقید کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جواد ظریف کا بیان ایک بہت بڑی غلطی تھی جو اسلامی جمہوریہ کے عہدیدارکے ذریعہ نہیں کی جانی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کا کام اعلیٰ اداروں اورعہدیداروں کی وضع کردہ پالیسیوں پرعملدرآمد ہے۔
سپریم لیڈر نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی وزارت خارجہ کسی ملک کی خارجہ پالیسی کاتعین نہیں کرتی ہے۔
سپریم لیڈر خامنہ ای کی تقریرکے بعد جواد ظریف نےسوشل میڈیا پر اپنےبیان پر معافی مانگی ہے۔
Comments are closed.