آل پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے پیٹرول پر مارجن نہ بڑھانے پر 18 جولائی سے صوبے کے تمام پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین آل پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا عبدالماجد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت نے ہم سے پیٹرول پر مارجن بڑھانے کا معاہدہ کیا تھا لیکن اب تک ہمارا مارجن نہیں بڑھایا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ 18 جولائی سے خیبر پختونخوا کے تمام پیٹرول پمپس بند کر دیں گے۔
عبدالماجد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پیٹرول پر ہمارا مارجن 6 فیصد تک بڑھائے۔
جنرل سیکرٹری سرحد پیٹرولیم ایسوسی ایشن گل نواز آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول پمپس کو بدنام کرنے کے لیے غلط طریقے سے گیج چیک کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کم گیج والے پیٹرول پمپس کا ساتھ نہیں دیں گے لیکن جن پیٹرول پمپس پر غلط جرمانے لگائے گئے ان کا دفاع کریں گے۔
گل نواز آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 2500 پیٹرول پمپس ہیں، سب 18 جولائی کو ہڑتال کریں گے۔
Comments are closed.